پاکستان ہائی کمیشن لندن نے نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردیں

لندن: پاکستان ہائی کمیشن لندن نے نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سے متعلق خدمات عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ اور اس سے منسلک خدمات متاثر ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ خدمات آئندہ اطلاع تک معطل رہیں گی، تاہم دستاویزات کی تصدیق کا عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت