جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کے مختلف حصے ٹریفک کے لیے بند

قومی خبریں

شدید دھند اور حدِ نگاہ متاثر ہونے کے باعث موٹروے ایم 4 کو فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں اور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق شاہراہ کی بندش کا مقصد مسافروں کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور ضرورت کے تحت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو کم رفتار رکھنے، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھنے، فوگ لائٹس استعمال کرنے اور غیر ضروری اوورٹیکنگ سے اجتناب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت