جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پنجاب: 19 مدارس کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری

قومی خبریں
پنجاب: 19 مدارس کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب کے چیریٹیز کمیشن میں دینی مدارس کی رجسٹریشن جاری ہے، مدارس کی راہنمائی اور رجسٹریشن میں سہولت کے لیے خصوصی مدارس رجسٹریشن ڈیسک قائم کی گئی ہے۔

مدارس کی رجسٹریشن پنجاب چیریٹیز کمیشن کے آن لائن پورٹل پر آسان اور تیز ترین انداز میں کی جا رہی ہے۔

مدارس کی رجسٹریشن آسان اور شفاف طریقہ کار کے مطابق اپلائی کرنے کے صرف 7 دن کے اندر کی جا رہی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجئس ایجوکیشن یا سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ تمام مدارس کی رجسٹریشن جاری ہے۔

رجسٹریشن کی بدولت چیریٹی سے متعلق قانونی و انتظامی تقاضوں اور بینک اکائونٹ بارے معاملات میں سہولت ملے گی۔

پنجاب چیریٹیز کمیشن سے رجسٹریشن کے بعد مدارس اپنے نام پر بآسانی بینک اکائونٹ کھول سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی بدولت عطیہ دینے والوں کا اعتماد اور شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے۔

پنجاب چیریٹیز کمیشن میں مدارس کی رجسٹریشن کا عمل 24/7 جاری ہے۔محکمہ داخلہ نے دینی مدارس کی رجسٹریشن بارے تفصیلات بھی جاری کر دیں، رجسٹریشن کے لیے اب تک 68 دینی مدارس نے سائن اَپ مکمل کر لیا جبکہ 24 دینی مدارس نے رجسٹریشن کےلیے تمام ڈیٹا جمع کروا دیا۔

پنجاب چیریٹیز کمیشن نے 19 دینی مدارس کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس بھی جاری کر دیے۔

حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب چیریٹیز کمیشن تمام دینی مدارس سے رابطہ رکھے ہوئے ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ٹیلی فون کالز کے ذریعے 2ہزار 756 دینی مدارس تک رسائی حاصل کی گئی جبکہ ایس ایم ایس کے ذریعے ایک ہزار 646 دینی مدارس سے رابطہ کیا گیا۔

اسی طرح دینی مدارس کے ساتھ بالمشافہ رابطے کے لیے 31 اجلاس اور دورے کیے گئے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت