عالمی مسائل کا حل تنہائی نہیں،ایک دوسرے کے ساتھ تعاون میں ہے: ولادیمیئر پیوٹن

شینژن: روسی صدر ولادیمیئر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس، چین اور امریکا کے سربراہان کی ملاقات سے بڑے فوائد کی امید ہے، عالمی مسائل کا حل تنہائی نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون میں ہے۔
ولادیمیئر پیوٹن نے کہا کہ عالمی تجارت میں رکاوٹیں تمام ممالک کو معاشی نقصان پہنچاتی ہیں، روس پر پابندیاں لگانے والے ممالک خود بھی معاشی مشکلات کا شکار ہیں، ایپک ممالک کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعاون مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔یہ بات انہو ں نےایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) کے 33ویں اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لئے شینژن آمد پر چینی صدر کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔
روسی صدر نے کہا کہ روسی توانائی کی فراہمی کی بندش سے یورپ کی صنعتی ترقی متاثر ہوئی، یورپ میں مہنگائی، قرضوں اور بجٹ خسارے میں اضافہ ہو رہا ہے، یورپی عوام کا معیار زندگی مسلسل گر رہا ہے،مشکلات بڑھ رہی ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت