پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں مزید 3روپے کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 325 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
اوگرا کے اعلامیہ کے مطابق ڈیزل بھی سستا کردیا گیاہے جو3روپے کی کمی کے بعدہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 355 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 19نومبر کے لئے ہوگا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت