بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سیاسی رہنما یا کراچی کا قصائی؟ بلاول کی دھمکی پرصحافیوں، سیاستدانوں اور سوشل میڈیا صارفین کے تحفظات

قومی خبریں
سیاسی رہنما یا کراچی کا قصائی؟ بلاول کی دھمکی پرصحافیوں، سیاستدانوں اور سوشل میڈیا صارفین کے تحفظات

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سیاسی رہنما یا کراچی کا قصائی؟ بلاول کی خونریزی کی دھمکی پر ریاست خاموش کیوں ہے؟پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی جانب سے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر کراچی کی سڑکوں پر خون بہنے سے متعلق بیان نے سیاسی، صحافتی اور سماجی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

مختلف سیاسی رہنماؤں، سینئر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام جیسے آئینی اور انتظامی معاملے کو خونریزی کی دھمکیوں سے کیوں جوڑا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بلاول زرداری نے گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سندھ کو زبردستی تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا۔ ان سے منسوب اس بیان پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

سینئر صحافی اعزاز سید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا موقف ہے کہ اگر زبردستی سندھ کو تقسیم کیا گیا تو کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی صوبے کو زبردستی تقسیم کرنے کے حامی نہیں ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ سندھ کو زور زبردستی تقسیم کیا گیا تو کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا۔ ہم زور زبردستی کسی صوبے کو توڑنے کے حق میں نہیں۔

سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے بھی اس بیان کو ایک سخت وارننگ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ سندھ کی زبردستی تقسیم کی صورت میں صرف کراچی ہی نہیں بلکہ حیدرآباد اور میرپورخاص کی سڑکوں پر بھی خون بہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔زور زبردستی کیساتھ سندھ کو تقسیم کرینگے تو کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا۔ حیدرآباد میرپور خاص میں خون بہے گا ۔ بلاول بھٹو خوفناک وارننگ دیتے ہوئے ۔

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ امبر دانش نے بلاول بھٹو کے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کے دیگر حصوں میں نئے صوبوں کے قیام پر بات ہو رہی ہے تو کراچی کے لیے خونریزی کی بات کیوں کی جا رہی ہے؟بے نظیر صاحبہ کا قتل پنجاب میں ہوتا ہے، خون کراچی میں بہتا ہے۔صوبے سارے ملک میں بنانے کی بات ہورہی ہے لیکن کراچی میں خون بہنے کی دھمکیاں لگائی جاتی ہیں۔ مریم نواز نے تو آکر نہیں کہا کہ پنجاب میں اگر صوبے بنے تو لاہور میں خون بہے گا، نہ بلوچستان سے کہا گیا، نہ کے پی سے؟ تو پھر کراچی کی صوبائی حکومت کے چیرمین کراچی کی سڑکوں پر خون بہنے کی پیشگی اطلاع کیسے دے سکتے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کا قتل راولپنڈی میں ہوا تھا تاہم اس کے بعد کراچی میں بھی خونریزی کے واقعات پیش آئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا پنجاب یا بلوچستان میں نئے صوبوں کی بات کرنے والے رہنماؤں نے بھی ایسے بیانات دئیے ہیں؟ ان کے مطابق کراچی کے شہریوں کو یہ جاننے کا حق ہے کہ شہر میں خون بہنے کی بات کس تناظر میں کی جا رہی ہے۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے دانشور چوہدری نذیر نے اپنے ردعمل میں سندھ میں ممکنہ لسانی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے معاملے پر دھمکیوں، حملوں اور طاقت کے استعمال کی باتیں حالات کو مزید خراب کر سکتی ہیں۔“اگر زور زبردستی سندھ کو تقسیم کیا گیا تو کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا”بلاول بھٹو زرداری کا کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب پنجاب میں گھنسوں گھنسوں سرائیکی صوبہ گھنسوں کے نعرے لگانیوالے بلاول زرداری نے مگر یہ نہیں بتا کہ کراچی میں کس کا خون بہے گا.کون کراچی والوں کا یہ خون بہائے گا۔کیوں اور کس لئے بہائیگا?ساری قوم اسوقت ایک ہی سوال پوچھ رہی کہ کیا یہ قتل عام اور خانہ جنگی کی کھلی دھمکی ہے یا نہیں ہے؟حیرت ہے کسی صحافی نے سوال نہیں پوچھا کہ تقسیم کی بات پر کراچی اور حیدرآباد کی سڑکوں پر کیوں خون بہہ گا کیا کراچی اور حیدرآباد کے عوام سندھ کی تقسیم کررہے ہیں کیا اس شہر کی لوگوں کا خون اتنا سستا ہے کیا کراچی کوئی دشمن شہر ہے کہ ایک قومی لیڈر اس کے شہریوں کا خون بہانے کی دھمکیاں دے رہا ہےبلاول زرداری کراچی اور حیدرآباد کے عوام کے کندھوں پر بندوق رکھ کر کس پر حملہ آوور ہیں ؟کیا پاکستان کے صاحب اختیار و اقتدار بلاول بھٹو کے اس بیان کا نوٹس لیں گے ؟ایسے حالات میں جب لسانی تناؤ اپنے عروج پر ہو تو قومی لیڈر کا کام آگ بجھانا ہوتا ہے یا تیل ڈالنا بلاول صاحب کو اپنے سیاسی قد کا خیال کرتے ہوئے محبت کا پیغام دینا چاہیے تھا مگر افسوس ان کی پریس کانفرنس انتہائی افسوسناک ہے.میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر کراچی کے عوام سندھ میں رہنے یا الگ انتظامی حیثیت کے معاملے پر اپنی رائے دینا چاہیں تو اس میں کیا حرج ہے؟

چوہدری نذیر نے بلاول بھٹو سے یہ سوال بھی کیا کہ اگر کراچی کی سڑکوں پر خون بہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی اور شہریوں کو کس نوعیت کے خطرات لاحق ہیں؟ انہوں نے اس بیان پر قومی سطح پر وضاحت اور نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ لسانی تناؤ میں سیاسی قیادت کو اشتعال انگیزی کے بجائے مفاہمت اور امن کا پیغام دینا چاہیے تھا۔ایک معروف سیاسی رہنما نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو محض سیاسی بیان سمجھ کر نظرانداز کرنے کے بجائے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام پر ملک بھر میں بحث ہو رہی ہے لیکن خونریزی کی وارننگ خاص طور پر کراچی کے حوالے سے کیوں دی جا رہی ہے؟ یہ محض ایک بیان نہیں بلکہ ٹھوس معلومات اور منصوبہ بندی کی بنیاد پر جاری کردہ بیان ہے۔ بلاول نے وہی زبان استعمال کی ہے جو سندھ کےعلیحدگی پسند دہشت گرد استعمال کررہے ہیں۔ صوبے پورے ملک میں بننے ہیں لیکن خون بہانے کی دھمکیاں صرف کراچی کیلئے کیوں؟یاد رہے کہ 2007 میں بینظیر زرداری کا قتل پنڈی میں ہوا تھالیکن سندھی علیحدگی پسند عناصر اور پیپلزپارٹی کے دہشت گردوں نے دوروز تک کراچی میں بھیانک قتل عام کیا تھا اور بلاول زرداری کا یہ بیان اس بات کا واضح عندیہ دے رہا ہے کہ اسی نوعیت کا ایک اور شیطانی منصوبہ تیار کرلیا گیاہے۔یہ بھی یاد رہے کہ 30 ستمبر 1988 کو قادر مگسی کی سرکردگی میں سندھی علیحدگی پسند عناصر سینکڑوں مہاجروں کو بے رحمی سے قتل کرچکے ہیں۔قومی سلامتی کے ادارے بلاول کو فورا تفتیش کیلئے حراست میں لے کر پوچھیں کہ اس نے کن معلومات کی بنیاد پر یہ سنگین دھمکی دی ہے۔سندھ پر اٹھارہ سال سے پیپلزپارٹی مسلط ہے-اگر کچھ دہشت گرد لسانی بنیادوں پر قتل عام کی منصوبہ بندی کررہے ہیں تو صوبائی حکومت کوئی ایکشن لینے کے بجائے ان دہشت گردوں کی ترجمان کیوں بنی ہوئی ہے؟ ماضی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے 2007 میں بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد کراچی میں ہونے والے پرتشدد واقعات اور 30 ستمبر 1988 کے سانحے کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو کا بیان مستقبل میں کسی ممکنہ ناخوشگوار صورت حال کا اشارہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے قومی سلامتی کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ بلاول بھٹو سے ان کے بیان کی بنیاد اور معلومات کے بارے میں وضاحت طلب کی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے شریک بانی اکبر ایس بابر نے بھی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر جمہوری اور غیر قانونی قرار دیا۔بلاول بھٹو زرداری کی نئے صوبوں کے معاملے پر اشتعال انگیز پریس کانفرنس نہ صرف غیر جمہوری ہے بلکہ غیر قانونی بھی ہے۔نئے صوبوں کے معاملے پر ہر جمہوری اور عوامی فورم پر بحث جمہوری عمل کا حصہ ہونا چاہیے۔ مگر سڑکوں پر خون خرابے کی دھمکی دینا ۔ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام جیسے اہم معاملے پر ہر جمہوری اور عوامی فورم پر بحث ہونی چاہیے، کیونکہ یہ جمہوری عمل کا بنیادی حصہ ہے تاہم سڑکوں پر خون خرابے کی دھمکیاں دینا کسی صورت مناسب نہیں۔

ایم کیو ایم کے کارکن شعیب احمد راجپوت نے بھی بلاول بھٹو کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب بلاول بھٹو زرداری ملک کا وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں جبکہ دوسری جانب کراچی اور سندھ کے شہریوں کو خونریزی کی دھمکیوں سے خوف زدہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو صوبہ بنانے کا مطالبہ اپنی جگہ برقرار رہے گا۔بلاول بٹو صاحب تو پاکستان کا وزیراعظم بننا چاہتے ہیں وزیراعظم بننے کے سپنے دیکھتے ہیں لیکن وہ تو کراچی سندھ کی عوام کو دھمکیاں لگا رہے ہیں کہ خون میں نہلا دیا جائے گا بلاول صاحب پاکستانی قوم اپ سے مایوس ہےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حرف مزاحم کے نام سے سرگرم ایک صارف نے اس معاملے میں صحافیوں کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تشویش صرف بلاول بھٹو کے بیان پر نہیں بلکہ اس بات پر بھی ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے ان سے اس حوالے سے کوئی وضاحت طلب کیوں نہیں کی۔المیہ صرف بلاول بھٹو کی جانب سے خون بہنے کی دھمکی نہیں، اصل المیہ یہ ہے کہ اس دھمکی کے بعد صحافت کے ایوانوں میں بھی مکمل خاموشی چھائی رہی۔پریس کانفرنس ختم ہوئی تو کسی صحافی نے بلاول بھٹو سے یہ بنیادی سوال کیوں نہیں پوچھا کہ اگر سندھ میں نئے صوبے اسٹیبلشمنٹ بنانا چاہتی ہے تو کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کی سڑکوں پر خون کیوں بہے گا؟ کس کا خون بہانے کی بات کی جا رہی ہے؟ کون خون بہائے گا؟ کیوں بہائے گا؟کیا کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے شہری اس ملک کے شہری نہیں؟ کیا ان کی جان، ان کا امن اور ان کا مستقبل کوئی اہمیت نہیں رکھتا؟ کیا مہاجروں کا خون اتنا ارزاں ہے کہ ایک سیاسی لیڈر کھلے عام خون بہنے کی دھمکی دے اور صحافت کے نام نہاد علمبردار اس پر ایک سوال تک نہ اٹھائیں؟حیرت تو اس بات پر بھی ہے کہ پریس کانفرنس کے بعد کسی بڑے اینکر نے اپنے ٹاک شو میں اس بیان کو موضوع نہیں بنایا۔ کسی نے یہ سوال نہیں اٹھایا کہ بلاول کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ انتظامی و آئینی معاملے پر اختلاف کو خونریزی سے جوڑ کر شہریوں کو خوف زدہ کرے؟ذرا تصور کیجیے، اگر یہی الفاظ کوئی اور لیڈر اہنے سے الگ لسانی گروہ کے بارے میں کہتا، کسی دوسری قوم کے لوگوں کے خون بہنے کی دھمکی دی جاتی، تو کیا یہی صحافی، اینکر اور تجزیہ کار اسی طرح خاموش رہتے؟انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر سندھ میں اختلافات پیدا ہوتے ہیں تو کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے شہریوں کو خونریزی کے خدشات سے کیوں جوڑا جا رہا ہے؟ ان کے مطابق صحافیوں کو یہ پوچھنا چاہیے تھا کہ کس کا خون بہنے کی بات کی جا رہی ہے، ایسا کون کرے گا اور اس کی وجہ کیا ہوگی؟

سوشل میڈیا صارف نے مزید کہا کہ اگر کسی دوسرے سیاسی رہنما کی جانب سے کسی مخصوص لسانی یا نسلی گروہ کے حوالے سے ایسا بیان دیا جاتا تو کیا صحافتی حلقے اسی طرح خاموش رہتے؟ انہوں نے بڑے ٹی وی اینکرز اور تجزیہ کاروں کی جانب سے اس معاملے کو اپنے پروگراموں میں زیر بحث نہ لانے پر بھی تنقید کی۔اگر سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تو ہر شخص ہتھیار اٹھاۓ گا ہر طرف خون خرابہ ہو گا، ہر شہر میں خون خرابہ ہو گا اور بھائی بھائی کو قتل کرے گا.بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے بعد سامنے آنے والے ان ردعمل میں ایک مشترکہ سوال نمایاں ہے کہ نئے صوبوں کے قیام پر سیاسی اختلاف کو پرامن اور جمہوری مکالمے کے ذریعے حل کرنے کے بجائے خونریزی کے خدشات سے کیوں جوڑا جا رہا ہے؟ سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اس معاملے پر وضاحت اور ذمہ دارانہ سیاسی طرزِ عمل کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت