بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواکے بنوں میں کارروائی، 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک

قومی خبریں
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواکے بنوں میں کارروائی، 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک

بنوں: سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے گیدڑ کیمپ میں کی جانے والی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

میڈیا مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گیدڑ کیمپ میں خوارج کی موجودگی کی تصدیق کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا، سرچ آپریشن کے دوران چھپے ہوئے 2 زخمی خوارج کی فائرنگ کا سیکیورٹی فورسز نے مؤثر جواب دیتے ہوئے دونوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے کارروائی کے دوران 2 ایل ایم جیز، 7 ایس ایم جیز، 8 دستی بم اور گولہ بارود برآمد کرلیا، کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی کا پرچم، 6 موبائل فون، بندوقوں کی بیلٹس اور دیگر سازوسامان بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت