صدر شی جن پنگ نےٹرمپ کی چین آمد پرخود استقبال کرکے خیر سگالی کا جواب دےدیا

شینژن: چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بدھ کے روز جنوبی چین کے شہر شینژن کے باؤآن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔
استقبالیہ تقریب کے دوران چین اور امریکا کے قومی پرچم بھی لہرائے گئے۔ فوجی بینڈ نے دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے، جبکہ لڑاکا طیاروں نے فضائی سلامی پیش کی۔ اس موقع پر موجود نوجوانوں نے دونوں رہنماؤں کا خیرمقدم کیا اور شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ہاتھ ہلا کر ان کا جواب دیا۔
اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے رواں سال ستمبر میں اپنے دورہ امریکا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکی صدر اور ان کی اہلیہ نے خود ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا اور شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چین میں مہمان نوازی اور خیرسگالی کا جواب خیرسگالی سے دینے کی روایت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان احترام، انصاف اور باہمی مفاد کی بنیاد پر تعمیری اور مستحکم تزویراتی تعلقات کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت