بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

نیتن یاہوکے مخالف گادی آئزن کوٹ اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر منتخب

قومی خبریں
نیتن یاہوکے مخالف گادی آئزن کوٹ اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر منتخب

تل ابیب: وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے حریف گادی آئزن کوٹ کے نامزد کردہ امیدوار 66 ووٹ حاصل کر کے اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے مرحلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔جہاں وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کے نامزد کردہ امیدوار 66 ووٹ حاصل کر کے اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کے بعد 120 رکنی ایوان میں وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار آئزن کوٹ کا سیاسی اثر و رسوخ مزید مستحکم ہو گیا ہے، جبکہ حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے 120 رکنی ایوان میں ہونے والی رائے شماری میں آئزن کوٹ کے حمایت یافتہ امیدوار نے 66 ارکان کی حمایت حاصل کر کے اسپیکر کا منصب سنبھال لیا ہے، جسے نئی حکومت کی تشکیل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے آئزن کوٹ نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی جانب سے قومی اتحادی حکومت بنانے کی درخواست کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت