بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

قومی خبریں
بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ڈھاکا: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا اور جیت کا فیصلہ کھیل کی آخری گیند پر ہوا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ بھارتی کپتان درگاہ راؤ 62، سنجے کمار 30 اور دناوینکتیش 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے بابر علی، بدر منیر اور محمد ادریس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف ملا جسے حاصل کرنے کے لیے قومی بلائنڈ ٹیم نے بھرپور جدوجہد کی۔ آخری 2 گیندوں پر کامیابی کے لیے پاکستان کو 7 رنز درکار تھے جو کہ ایک مشکل ہدف دکھائی دے رہا تھا مگر کھلاڑیوں نے ہمت نہ ہاری۔

نعمت اللہ نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر چھکا لگا کر میچ کو برابر کر دیا۔ آخری گیند پر پاکستان کو جیتنے کے لیے صرف ایک رن درکار تھا، جس پر نعمت اللہ نے شاندار چوکا جڑ کر ٹیم کو فائنل تک پہنچا دیا اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا جوش بڑھا دیا۔

پاکستان بلائنڈ ٹیم کی یہ کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، جس نے دباؤ کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال کافی بلند ہے اور اب ٹیم ٹورنامنٹ کی ٹرافی اٹھانے کے لیے پرعزم دکھائی دے رہی ہے۔

ایشیا کپ کا فائنل مقابلہ 20 نومبر کو کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کی ٹیم ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اترے گی۔ کرکٹ کے حلقوں میں اس تاریخی کامیابی کی بھرپور ستائش کی جا رہی ہے اور شائقین فائنل میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت