بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

لاہور میں اشتہاری ملزمہ کے پتھراؤ سے پولیس انسپکٹر زخمی، ملزمہ گرفتار

قومی خبریں
لاہور میں اشتہاری ملزمہ کے پتھراؤ سے پولیس انسپکٹر زخمی، ملزمہ گرفتار

لاہور کے علاقے اسلامپورہ میں پولیس چھاپے کے دوران اشتہاری ملزمہ نے اہلکاروں پر پتھراؤ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک اینٹ لگنے سے پولیس انسپکٹر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن نے لیڈی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ملزمہ منیبہ شاہین کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو اس نے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔

پتھراؤ کے دوران پیٹرولنگ گاڑی میں موجود انسپکٹر طارق کو اینٹ لگی، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمہ منیبہ شاہین کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت