امریکا کا تیسرا طیارہ بردار بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا، ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران فوجی موجودگی میں اضافہ

امریکا کا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا ہے، جس کے بعد خطے میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری بیڑوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ یہ پیش رفت ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دی جا رہی ہے۔
طیارہ بردار بحری جہاز امریکی بحریہ کی اہم فوجی طاقت سمجھے جاتے ہیں۔ ان کے ساتھ جنگی طیاروں، حفاظتی جنگی جہازوں اور دیگر معاون بحری وسائل کی موجودگی انہیں سمندر سے فضائی کارروائیاں کرنے اور وسیع علاقے میں فوجی آپریشنز کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔
یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ (CVN-71) امریکی بحریہ کا نیوکلیئر توانائی سے چلنے والا نیمٹز کلاس طیارہ بردار جہاز ہے۔ امریکی بحریہ کی پانچویں فلیٹ کے آپریشنل علاقے میں اس کی آمد 15 نومبر کو ہوئی۔ اس کے ساتھ طیارہ بردار بحری جنگی گروپ بھی موجود ہے، جس میں ایئر ونگ 11، گائیڈڈ میزائل کروزر یو ایس ایس چوسن اور دو ڈسٹرائرز یو ایس ایس پال ہیملٹن اور یو ایس ایس ڈیکیٹر شامل ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت