ملک میں فی تولہ سونا 10,000 روپے سستا ہوگیا، فی تولہ 4 لاکھ روپے سے نیچے آگیا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 10,000 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 98 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8,573 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 42 ہزار 023 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100 ڈالر سے کم ہوکر 3,764 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز سونے کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی بیشی دیکھنے میں نہیں آئی تھی اور پیر کو مقرر کی گئی قیمتیں ہی برقرار رہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت