شرقپور شریف: درجنوں منشیات فروشوں نے منشیات کا کاروبار چھوڑنے کا حلف اٹھا لیا

شرقپور شریف کے نواحی گاؤں مہا دیوی میں درجنوں افراد نے منشیات فروشی اور دیگر جرائم سے توبہ کرتے ہوئے آئندہ یہ سرگرمیاں ترک کرنے کا حلف اٹھا لیا۔
پولیس کے مطابق گاؤں میں کئی روز سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری تھیں، جن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ پولیس آپریشن کے بعد درجنوں منشیات فروشوں نے مسجد میں منشیات کا کاروبار چھوڑنے کا اعلان کیا۔
حلف اٹھانے والے افراد نے عہد کیا کہ وہ آئندہ اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں گے، منشیات فروشی میں ملوث نہیں ہوں گے اور گاؤں میں بھی اس کاروبار کی اجازت نہیں دیں گے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت