بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان کے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس میں 157 فیصد اضافہ ریکارڈ

قومی خبریں
پاکستان کے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس میں 157 فیصد اضافہ ریکارڈ

وزارتِ اقتصادی امور نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان کو ملنے والے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ان میں 157 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2026 کے دوران پاکستان نے 5 ارب 85 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے، جبکہ اسی عرصے میں 3 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی گرانٹس موصول ہوئیں۔

وزارتِ اقتصادی امور کے مطابق اس مدت میں غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کا مجموعی حجم 5 ارب 89 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ اکتوبر 2026 میں 44 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے قرضے اور گرانٹس حاصل ہوئے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت