شکرگڑھ میں کھیتوں سے 15 فٹ لمبا اژدھا نکل آیا، علاقہ مکینوں نے مار ڈالا

شکرگڑھ کے سرحدی علاقے چک امرُو میں کھیتوں سے اچانک اژدھا نکل آنے پر کسانوں اور مقامی نوجوانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
علاقہ مکینوں کے دعوے کے مطابق اژدھے کی لمبائی 15 فٹ اور وزن تقریباً 40 کلوگرام تھا۔ مقامی افراد نے پتھروں اور ڈنڈوں سے اسے ہلاک کردیا اور بعد ازاں کھیتوں میں ہی دفنا دیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت