بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مصر: سابق ڈپٹی سربراہ مباحثِ امن الدولہ فواد علام انتقال کر گیا

قومی خبریں
مصر: سابق ڈپٹی سربراہ مباحثِ امن الدولہ فواد علام انتقال کر گیا

قاہرہ: مصر کے سابق ڈپٹی سربراہ محکمہ مباحثِ امن الدولہ (اسٹیٹ سکیورٹی انویسٹی گیشنز) میجر جنرل فواد علام 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

عربی میڈیا کے مطابق فواد علام کا نام مصر میں سیاسی کارکنوں، خصوصاً اخوان المسلمون کے ارکان کی گرفتاریوں اور مبینہ تشدد کے واقعات کے حوالے سے طویل عرصے تک زیرِ بحث رہاوہ ایک ظالم انسان کی شہرت رکھتا تھا

فواد علام 1935ء میں مصر کے صوبے منوفیہ کے گاؤں میت خاقان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1957ء میں پولیس کالج سے گریجویشن کیا اور اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز محکمہ پولیس سے کیا۔ بعد ازاں وہ السويس کے سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ میں تعینات رہے اور 1950ء کی دہائی کے آخر میں جنرل انویسٹی گیشنز کے محکمے سے وابستہ ہوگئے، جہاں 1984ء تک خدمات انجام دیں۔

اس دوران انہوں نے اخوان المسلمون اور دیگر اسلامی جماعتوں سے متعلق سکیورٹی معاملات کی نگرانی کی۔ ان پر سیاسی قیدیوں سے تفتیش کے دوران تشدد میں ملوث ہونے کے الزامات بھی عائد ہوتے رہے۔ بعض حلقوں میں انہیں اخوان المسلمون کے قیدیوں پر تشدد کے حوالے سے ’’تشدد کا حکمدار‘‘ بھی کہا جاتا تھا۔

فواد علام نے اپنے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ وہ ان اہلکاروں میں شامل تھا جنہوں نے معروف مصری اسلامی مفکر سید قطب سے تفتیش کی تھی۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ پھانسی پر عمل درآمد کے روز وہ خود سید قطب کو جیل سے پھانسی گھاٹ تک لے کر گئے تھے۔

سید قطب کو 29 اگست 1966ء کو مصر میں پھانسی دے کر شہیدکیاگیا تھا

بشکریہ روزنامہ جسارت