یمن میں انسانی بحران کا معاملہ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے‘ اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کو اس بات پر تشویش لاحق ہوگئی ہے کہ یمن کے اندر انسانی بحران کا معاملہ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق یمن میں جاری جھڑپوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جن میں سے تقریباً 2 تہائی افراد کا تعلق صوبہ تعز سے ہے۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق یو این او نے خبردار کیا ہے کہ تشدد میں اضافے اور آمدورفت کے اہم راستوں پر پابندیوں کے باعث انسانی بحران مزید سنگین ہو رہا ہے۔
مذکورہ حوالے سے مقامی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بتایا کہ اگست کے آغاز سے تاحال شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے400 کے قریب واقعات کی تصدیق ہو چکی ہے، یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ واقعات میں میں 80 افراد کے لگ بھگ اپنی جان سے گئے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت