بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

نوجوان نسل چوہدری سالک حسین کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جدوجہد کا ہر اول دستہ بن گئی: ق لیگ

قومی خبریں
نوجوان نسل چوہدری سالک حسین کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جدوجہد کا ہر اول دستہ بن گئی: ق لیگ

کراچی: پاکستانی نوجوان اور محب وطن عوام ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر و وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی آواز بن گئےاور ان کی قیادت میں صف بندی کر رہے ہیں۔

چوہدری سالک حسین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے بھیجے گئے 5 ارب ہرجانے کے نوٹسں کا جواب دے دیا عظمی بخاری کی چیخیں مضحکہ خیز ہیں۔ یہ باتیں پاکستان مسلم لیگ (ق) سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن محمد صادق شیخ نے عظمی بخاری کے بھیجے گئے نوٹس کا جواب دیے جانےپر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

محمد صادق شیخ نے کہا کہ کرپشن سے پاک پاکستان اور بے رحمانہ احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملک میں کرپشن نے اداروں کو کھوکھلا کر دیا ہے، عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو اب کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ نوجوان نسل چوہدری سالک حسین کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جدوجہد کا ہراول دستہ بن چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محب وطن عوام اب جاگ چکی ہے۔ وہ کرپٹ مافیا کے خلاف متحد ہو چکی ہے۔ فیصلہ کرلیا ہے کہ کرپشن سے نجات۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے سبب اور حقوق کے حصول کے کیلئے ملک بھر میں نئے صوبے ضروری ہیں۔ صادق شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے قائد چوہدری شجاعت حسین، چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کی قیادت میں ملک کو کرپشن سے پاک کر کے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامژن کیا جائے گا۔

رہنما ق لیگ نے کہا کہ احتساب سب کا، بلا تفریق اور بے رحم ہونا چاہیے، تب ہی پاکستان قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کے مطابق ایک مضبوط اور خوشحال ریاست بن سکے گا۔ چوہدری سالک حسین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز و وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کو ہتک عزت کا نوٹسں بھجوادیا ہے۔ کیونکہ انکا عزم ہے کہ اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت