پیٹرول مزید 3 روپےسستا، ڈیزل کی قیمت برقرار:نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول 3 روپے فی لٹر سستا ہو گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت 2 روپے کمی کے بعد 325 روپے فی لٹر ہوگئی۔ جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بغیر کسی ردو بدل کے 358 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔
پیٹرولیم ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 18 نومبر ایک روز کے لیے ہوگا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت