بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر دسویں بارساف فٹبال چیمپئن کا ٹائٹل جیت لیا

ڈھاکا: ساف فٹبال چیمپئن شپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر دسویں بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
17 نومبر کو کھیلے گئے اس فائنل میں پاکستان نے پہلی مرتبہ ساف چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، تاہم فیصلہ کن مقابلے میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت نے اس کامیابی کے ساتھ ساف چیمپئن شپ میں اپنی برتری برقرار رکھی اور مسلسل تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں میزبان بنگلہ دیش کو ایک صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ بھارت نے بھوٹان کو دو ایک سے ہرا کر فیصلہ کن مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
اس سے قبل گروپ مرحلے میں بھی بھارت نے پاکستان کو تین دو سے شکست دی تھی
بشکریہ روزنامہ جسارت