منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

عمران نے ساری زندگی کسی سے وفا نہیں کی،خواجہ آصف

قومی خبریں
عمران نے ساری زندگی کسی سے وفا نہیں کی،خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما خود عمران خان کو چھڑانے کی سکت نہیں رکھتے کیونکہ ان کی اپنی پارٹی اندرونی طور پر آپس میں دست و گریباں ہے۔

اس حوالے سے خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری پارٹی اس وقت آپس میں الجھی ہوئی ہے اور صورتحال یہ ہے کہ صرف ایک دوسرے کو ننگی گالیاں دینے کی کسر باقی رہ گئی ہے۔

ایسی صورتحال میں ان کی صلاح یہی ہے کہ بہتر ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر ہی رہیں کیونکہ ان کے اندر رہ جانے سے باہر بیٹھے رہنمائوں کی دکانداری اچھے طریقے سے چل رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے بیرونِ ملک اور ملک کے اندر موجود پی ٹی آئی کے حامیوں اور رہنمائوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو باہر بیٹھے مجاہدین کہلاتے ہیں وہ درحقیقت ڈالر چھاپ رہے ہیں۔

اور جب وہ پاکستان میں تھے تب بھی یہاں نوٹ چھاپ رہے تھے اور مزے سے کھلا کھا رہے تھے، ایسے حامی اور پارٹی رہنما عمران خان کے لیے قید سے بھی بڑی سزا بنے ہوئے ہیں۔

خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدرت کی سزا اور مکافاتِ عمل ہے کیونکہ انہوں نے ساری زندگی کسی کے ساتھ وفا نہیں کی۔

نہ اپنے دوستوں سے، نہ چاہنے والوں سے اور نہ ہی کسی نظریے کے ساتھ مخلصی دکھائی، ان کا پوری زندگی میں صرف ایک ہی نظریہ اور اصول رہا ہے کہ مینوں نوٹ دکھائومیرا موڈ بنائو۔

بشکریہ روزنامہ جسارت