منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سندھ کے 6 اضلاع کی 8کونسلز میں بلدیاتی ضمنی انتخابات 22نومبر کوہونگے،الیکشن کمیشن

قومی خبریں
سندھ کے 6 اضلاع کی 8کونسلز میں بلدیاتی ضمنی انتخابات 22نومبر کوہونگے،الیکشن کمیشن

کراچی: صوبہ سندھ کے 6 اضلاع کی 8 مختلف بلدیاتی کونسلز کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 22 نومبر 2026 کو منعقد ہوں گے، جس کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ابتدائی طور پر سندھ کے 13 اضلاع کی 40 مختلف کونسلز کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

تاہم انتخابی عمل کے دوران 7 اضلاع دادو، بدین، خیرپور، عمرکوٹ، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ اور تھرپارکر میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں، جس کے باعث ان اضلاع کی متعلقہ نشستوں پر پولنگ نہیں ہوگی۔

اب 22 نومبر کو باقی ماندہ 6 اضلاع حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری، میرپورخاص، لاڑکانہ اور نوشہروفیروز کی 8 مختلف کونسلز کی خالی نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے تحت ان نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 22 نومبر کو ہوگی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت