منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ڈاکٹر احمد سلمان غوری آئندہ دو سالوں کے لیے پیما کے مرکزی صدر منتخب

قومی خبریں

پشاور: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن پیما کے آئندہ دو سال کے لئے کراچی کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر احمد سلمان غوری کو مرکزی صدر منتخب کرلیا گیاہے۔

کراچی سے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ، ڈاکٹر احمد سلمان غوری کو پیما کے نومنتخب مرکزی صدر منتخب نے خیبر میڈیکل کالج میں پیما کے 28 ویں مرکزی کنونشن کے افتتاحی سیشن میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔جبکہ اس موقع پر 28 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے نومنتخب اراکین نے بھی حلف اٹھایا۔

حلف اٹھانے والے دیگراراکین میں سندھ سے پروفیسر عبداللہ متقی، پروفیسر فصیح ہاشمی، ڈاکٹر عبداللہ خلجی، ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن، ڈاکٹر کاشف شازلی، پروفیسر عظیم الدین، ڈاکٹر احمر حامد، ڈاکٹر شایان شادمانی،ڈاکٹر ثاقب انصاری، ڈاکٹر عبدالرشید وہاب شامل ہیں ۔

جنوبی پنجاب سے ڈاکٹر احمد خلیل، ڈاکٹر عرفان اللہ ملک، سینٹرل پنجاب سے پروفیسر انتظار حسین بٹ، پروفیسر محمد ہمایوں، ڈاکٹر طارق اسماعیل، ڈاکٹر محمد سلیم غوری،ڈاکٹر عبدالحفیظ کاردار، شمالی پنجاب سے پروفیسر محمد طاہر چوہدری، ڈاکٹر افتخار برنی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

جبکہ خٰبر پختونخوا سے ڈاکٹر فخر عالم، پروفیسر محمد طیب، ڈاکٹر دانیال احمد، ڈاکٹر ساجد حنیف ڈاکٹر نجیب اللہ، بلوچستان سے ڈاکٹر محمد سلیم بلوچ، ڈاکٹر نذیر احمد بادینی، آزاد کشمیر سے ڈاکٹر آفتاب احمد میر، گلگت بلتستان سے ڈاکٹر جان عالم شامل ہیں۔

ڈاکٹر احمد سلمان غوری سندھ میڈیکل کالج کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے NICVD میں بطور ایسوسی ایٹ فزیشن خدمات سرانجام دیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت