ملک میں آج سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی

آج ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور گزشتہ کاروباری روز والی قیمتیں ہی برقرار ہیں، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 08 ہزار 936 روپے پر برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے یعی منگال کے روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمتیں برقرار ہیں۔
گزشتہ کاروباری روز یعنی پیر کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے سستا ہوا تھا، کمی کے بعد مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 08 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔
ملک میں گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,715 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے پر آ گئی تھی۔
گزشتہ روز بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر سے کم ہو کر 3,864 ڈالر فی اونس ہو گئی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں فی اونس چاندی کی قیمت 43 سینٹس کی کمی کے بعد 65 ڈالر 07 سینٹس کی سطح پر پہنچ گئی تھی جبکہ پاکستان میں گزشتہ روز فی تولہ چاندی 115 روپے کم ہو کر 5 ہزار 228 وپے کی سطح پر آگئی تھی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 098 روپے کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 482 روپے ہو گئی تھی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت