منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بی آئی ایس پی میں 45 سال یا زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ

قومی خبریں
بی آئی ایس پی میں 45 سال یا زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو بھی شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کے مطابق پروگرام کے بورڈ نے اس فیصلے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت وہ خواتین بھی مالی معاونت حاصل کر سکیں گی جن کی کبھی شادی نہیں ہوئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ مالی امداد کے لیے ان خواتین کو بھی پروگرام کا مقررہ اہلیت کا معیار پورا کرنا ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت