منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پشاور کے تھانوں میں محرر اسٹاف کے لیے باڈی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

قومی خبریں
پشاور کے تھانوں میں محرر اسٹاف کے لیے باڈی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

پشاور میں پولیس اور شہریوں کے درمیان رابطے میں شفافیت لانے اور تھانوں میں رویے کی نگرانی کے لیے محرر اسٹاف کے کندھوں پر کیمرے لگائے جائیں گے۔

پولیس کے مطابق ان کیمروں کے ذریعے تھانوں میں آنے والے سائلین اور محرر اسٹاف کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی۔ یہ کیمرے سیف سٹی سسٹم سے منسلک ہوں گے جبکہ سی سی پی او آفس سے بھی ان کی نگرانی کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محرر اسٹاف کے نامناسب رویے کی شکایت کی صورت میں کیمرے کی ریکارڈ شدہ ویڈیو بطور ثبوت استعمال کی جا سکے گی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت