منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

نئے انتظامی یونٹس پر جلد ریفرنڈم کرایا جائے، فاروق ستار کا مطالبہ

قومی خبریں

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق جلد از جلد ریفرنڈم کرایا جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر روڈ، مارٹن کوارٹرز اور دیگر علاقوں میں قیام پاکستان کے بعد سرکاری ملازمین کو رہائش فراہم کی گئی تھی، تاہم ریٹائرمنٹ کے باوجود کئی ملازمین کو سرکاری کوارٹرز سے بے دخل نہیں کیا گیا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ موجودہ اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو رہائشی مسائل کا سامنا ہے، جبکہ حکومت نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر سرکاری کوارٹرز فراہم نہیں کیے جاسکتے تو متاثرہ ملازمین کو اچھی رہائشی سوسائٹی میں گھر دیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 ہزار سے زائد خانہ بدوش ملازمین کا مسئلہ تاحال حل طلب ہے۔ سرکاری ملازمین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی حقوق دیے جائیں اور ان کے لیے مختص زمین واپس نہ لی جائے۔ بیواؤں اور یتیم بچوں کے حقوق کا تحفظ بھی ضروری ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو بے دخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے پہلے ان کے رہائشی مسائل حل کیے جائیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے گزشتہ روز بھی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔ پارٹی ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ صوبے کے انتظامی اور مالی امور چلانے میں ناکام رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت