منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بانی پی ٹی آئی چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے حامی رہے ہیں، سلمان اکرم راجا

قومی خبریں
بانی پی ٹی آئی چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے حامی رہے ہیں، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ سے چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بات کرتے رہے ہیں، تاہم سیاسی معاملات پر بات چیت صرف اس ایک نکتے تک محدود نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے براہ راست بات ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ پہلے اصولی معاملات پر بات کی جائے، اس کے بعد طے ہوگا کہ آگے کیا کرنا ہے۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی قیادت کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے تو بات چیت کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے القادر کیس کی اپیلوں پر تیزی سے اصرار کیے جانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

بشریٰ بی بی سے متعلق انہوں نے کہا کہ انہیں ریلیف ملنا چاہیے اور ضروری ہے کہ انہیں اپنی مرضی کے اسپتال منتقل ہونے کی اجازت دی جائے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت