لاہور میں راستہ نہ دینے پر کار سواروں پر تشدد، گاڑی کی توڑ پھوڑ، 2 ملزمان گرفتار

لاہور کے علاقے سندر میں راستہ نہ دینے پر چار موٹرسائیکل سواروں نے ایک گاڑی کو روک کر حملہ کردیا، گاڑی کو نقصان پہنچایا اور اس میں سوار افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ملتان روڈ پر درویش کوٹ کے علاقے میں پیش آیا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں نے کار روک کر اینٹوں سے حملہ کیا، گاڑی کی اسکرین توڑ دی اور بونٹ کو بھی نقصان پہنچایا۔
سندر پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان افتخار اور محمد علی کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہر میں بدمعاشی کا کلچر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت