منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

شیخ حسینہ کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا فیصلہ بنگلا دیشی عوام کریں: امریکا

قومی خبریں
شیخ حسینہ کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا فیصلہ بنگلا دیشی عوام کریں: امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ سے متعلق فیصلہ بنگلادیشی عوام اور حکومت کو کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شیخ حسینہ کے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کا معاملہ بنگلادیش کا اندرونی معاملہ ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن، ڈھاکا حکومت کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔

شیخ حسینہ اگست 2024 میں اقتدار سے بے دخلی کے بعد بھارت فرار ہوگئی تھیں۔ گزشتہ سال نومبر میں بنگلادیشی عدالت نے انہیں غیر حاضری میں انسانیت کے خلاف جرائم پر سزائے موت سنائی تھی۔

انہوں نے بھارت میں قیام کے دوران دسمبر میں وطن واپس آکر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے ان کی جانب سے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی خبر سامنے آئی تھی۔ بنگلادیش نے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت