منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایران امریکی عہدیداروں کو ڈرٹی بم یاکیمیائی ہتھیار سے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: امریکی انٹیلیجنس حکام

قومی خبریں
ایران امریکی عہدیداروں کو ڈرٹی بم یاکیمیائی ہتھیار سے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: امریکی انٹیلیجنس حکام

امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران واشنگٹن میں اعلیٰ امریکی عہدیداروں کو ڈرٹی بم یا کیمیائی ہتھیاروں کے ذریعے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی یہ سرگرمیاں فی الحال کسی فوری حملے کی تیاری کے بجائے خود کو مختلف ممکنہ اقدامات کے لیے تیار رکھنے کی کوشش معلوم ہوتی ہیں۔ تاہم امریکی حکام نے جن سرگرمیوں کا سراغ لگایا ہے، وہ انتہائی مخصوص ہیں اور ان میں ممکنہ مقامات اور اہداف کی نشاندہی بھی شامل ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان لورین بِس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا تمام ممکنہ خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہے، تاہم اس وقت امریکی سرزمین کو کسی بھی قابلِ اعتبار خطرے کا سامنا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ایک امریکی فوجی اڈے پر منتقل ہوگئے تھے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت