علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
اقتصادی تعاون تنظیم کے وفود سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے تنازعات کے پُرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔
انہوں نے تجارت، نقل و حمل اور راہداریوں کے ذریعے علاقائی روابط مضبوط بنانے کے علاوہ توانائی اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کی بندرگاہوں کو راہداریوں کے ذریعے منسلک کرنا بھی اہمیت رکھتا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت