منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

عمران خان سے وکلا کی ملاقات ،6 نام جیل حکام کو ارسال

قومی خبریں
عمران خان سے وکلا کی ملاقات ،6 نام جیل حکام کو ارسال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 وکلا کے ناموں کی فہرست تیار کرکے جیل حکام کو ارسال کردی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق یہ فہرست اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کو بھجوائی ہے۔

فہرست میں بیرسٹر گوہر، نیاز اللہ نیازی، خالد یوسف چودھری، سلمان اکرم راجا، علی زمان اور عمران خان اورکزئی کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات منگل کے روز متوقع ہے، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بھی جیل آمد متوقع ہے۔

وکلا کی جانب سے ملاقات کے لیے ناموں کی فہرست بھجوانے کے بعد اب جیل حکام کی جانب سے ملاقات کے انتظامات اور اجازت کے حوالے سے پیش رفت متوقع ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت