اسٹیٹ بینک کی سالانہ معاشی رپورٹ جاری: پاکستان کے اقتصادی اشاریوں میں بہتری ریکارڈ

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی معیشت کی سالانہ رپورٹ برائے 2026 جاری کردی ہے۔
مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران تمام اہم اقتصادی اشاریوں میں بہتری ریکارڈ کی گئی، جبکہ ملکی معیشت نے مقامی اور عالمی اقتصادی دھچکوں کے مقابلے میں لچک کا مظاہرہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق محتاط مانیٹری پالیسی اور معاشی اصلاحات نے معاشی استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔رپورٹ میں مالی سال 2027 کے دوران حقیقی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.5 سے 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران مہنگائی وسط مدتی ہدف 5 سے 7 فیصد کی بالائی حد کے قریب رہی، تاہم 2027میں جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے صفرتا1.0فیصد کی حد میں رہنے کاامکان ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت