پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مریم نواز کی حکومت جا رہی ہے،لطیف کھوسہ کا دعوی

قومی خبریں

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے دعوی کیا ہے کہ مریم نواز کی حکومت بالکل جا رہی ہے۔

اسلام میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ جب سے عمران خان کے ساتھ آپ کی ملاقات ہوئی ہے، آپ سیاسی میدان میں چھکے پر چھکا مار رہے ہیں اور بال گراﺅ نڈ سے باہر پھینک رہے ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آپ لوگ مریم نواز کی پنجاب حکومت گرانے جا رہے ہیں، اس پر کھل کر بات کریں؟۔

اس پر سردار لطیف کھوسہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ہاں تو مریم نواز کی بالکل حکومت جا رہی ہے، آپ فکر ہی نہ کریں۔

گفتگو کے دوران صحافی نے پوچھا کہ کیا چودھری پرویز الٰہی سے یہ بات طے ہوئی ہے؟ ۔

اور کیا وہ وی آئی پی جہاز جو زیر بحث ہے، وہ اب آپ کو ملنے جا رہا ہے؟۔

اس پر لطیف کھوسہ نے برجستہ قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا کہ ارے بابا! جہاز تو انہوں نے واپس لے لیا ہے، اس لیے مجھے نہیں ملنے جا رہا،

ایک جہاز اس وقت میرے زیراستعمال تھا جب میں صوبے کا گورنر تھا لیکن اب اس کی واپسی ہو چکی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت