پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی خرابی کا ذمہ دار قرار دیدیا

قومی خبریں
ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی خرابی کا ذمہ دار قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کی خرابیوں کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو قرار دے دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے جس چیز کو بھی ہاتھ لگایا، اسے خراب کردیا اور بھاری رقوم غیر دانش مندی سے خرچ کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ کو فضائی پروازوں کے کنٹرول کے نظام سے متعلق مکمل علم اور اسے بہتر بنانے کا منصوبہ حاصل ہے۔ اگر کانگریس فضائی ٹریفک کنٹرول کے لیے ناگزیر فنڈز کی منظوری دے دے تو نظام کو تیزی سے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ملک کا موجودہ فضائی ٹریفک کنٹرول نظام زیادہ تر 50 سال پرانا ہے، جس کی بہتری کے لیے کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔

ایک اور پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کے دور میں ایف اے اے چلانے کے طریقہ کار نے ادارے کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت