پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

جے شاہ بلا مقابلہ دوسری مدت کیلئے آئی سی سی چیئرمین منتخب

قومی خبریں
جے شاہ بلا مقابلہ دوسری مدت کیلئے آئی سی سی چیئرمین منتخب

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جے شاہ کو دوسری مدت کے لیے بلامقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔

آئی سی سی بورڈ نے جے شاہ کی دوسری مدت کے لیے تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ ان کی دوبارہ تقرری کی تجویز انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے دوران بورڈ کے ڈائریکٹرز نے پیش کی تھی۔

آئی سی سی کے مطابق جے شاہ کو چیئرمین کے عہدے کے لیے کسی دوسرے امیدوار کی جانب سے مقابلے کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں وہ دوسری مدت کے لیے اس منصب پر فائز ہوگئے۔

جے شاہ نے پہلی مرتبہ دسمبر 2024 میں آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے قبل وہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کا دوبارہ انتخاب عالمی کرکٹ کے انتظامی امور میں ان کے کردار اور آئی سی سی کی قیادت میں تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت