پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

نوٹس کے ذریعے دھمکانے کی کوششیں مجھے خاموش نہیں کرسکتیں، جواب جمع کروادیا ہے: چوہدری سالک

قومی خبریں
نوٹس کے ذریعے دھمکانے کی کوششیں مجھے خاموش نہیں کرسکتیں، جواب جمع کروادیا ہے: چوہدری سالک

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ قانونی نوٹس کے ذریعے دباؤ ڈالنے اور دھمکانے کی کوششیں انہیں خاموش نہیں کرسکتیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ قانونی نوٹس کا باضابطہ جواب جمع کرا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈے انہیں عوامی مفاد اور فلاح و بہبود کے مسائل پر آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بدستور شدید بدانتظامی اور بدعنوانی کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔ یہ ایسے مسائل ہیں جن پر دھمکیوں کے بجائے خود احتسابی اور جوابدہی کی ضرورت ہے۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پنجاب کے وسیع تر مفاد میں شفافیت اور احتساب کے لیے ان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت