پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کفایت شعاری اقدامات کے باوجود وفاقی حکومت کے اخراجات میں پہلی سہ ماہی کے دوران 28.21 فیصد اضافہ

قومی خبریں

وفاقی حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کے باوجود حکومتی امور چلانے کے اخراجات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 28.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران وفاقی حکومت کے انتظامی اور روزمرہ امور پر 206 ارب 64 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ اخراجات 161 ارب 18 کروڑ روپے تھے۔

ان اخراجات میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کی تنخواہیں، انتظامی اخراجات اور روزمرہ امور چلانے پر ہونے والے دیگر اخراجات شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران ان اخراجات میں مزید اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، جبکہ پورے مالی سال کے لیے حکومتی امور چلانے کے اخراجات کا ہدف 1 ہزار 71 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت