پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اسلام آباد: 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کا کیس، پولیس افسر کی اہلیہ اور بچوں کو پڑھانے والے قاری کا ریمانڈ منظور

قومی خبریں
اسلام آباد: 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کا کیس، پولیس افسر کی اہلیہ اور بچوں کو پڑھانے والے قاری کا ریمانڈ منظور

اسلام آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار پولیس افسر کی اہلیہ اور ان کے بچوں کو دینی تعلیم دینے والے قاری کو عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

فاطمہ دو روز قبل گھر میں مبینہ گھریلو تشدد کے باعث دم توڑ گئی تھی، جس کے بعد پولیس افسر کی اہلیہ اور بچوں کو دینی تعلیم دینے کے لیے گھر آنے والے قاری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے انہیں چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

پولیس افسر محمد بن اشرف نے بتایا تھا کہ فاطمہ کافی عرصے سے ان کے گھر میں رہائش پذیر تھی، جبکہ بچوں کو پڑھانے کے لیے آنے والا قاری بھی بچی پر تشدد کرتا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت