ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبوں نے وفاقی حکومت کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کی ہے۔ یہ رقم رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئین کے آرٹیکل 164 کے تحت دی گئی۔
ذرائع کے مطابق آرٹیکل 164 این ایف سی ایوارڈ سے الگ ہے، جس کے تحت وفاق اور صوبے قومی مقاصد کے لیے ایک دوسرے کو مالی گرانٹ فراہم کرسکتے ہیں۔
موجودہ بجٹ میں صوبوں سے مجموعی طور پر ایک ہزار 35 ارب روپے کی گرانٹ لینے کا معاہدہ کیا گیا تھا، جس میں پنجاب کا حصہ 555 ارب، سندھ کا 263 ارب، خیبرپختونخوا کا 157 ارب اور بلوچستان کا 58 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت