مدینہ سے لاہور کی پرواز کے مسافر کو دل کا دورہ، طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں سوار 75 سالہ مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ موڑ کر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی طبی ٹیم نے کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کی، تاہم طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بعد ازاں پی آئی اے کی پرواز دیگر مسافروں کو لے کر اپنی منزل لاہور کے لیے روانہ ہوگئی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت