مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملکی برآمدات 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2027 کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات بڑھ کر 11 ارب 37 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں برآمدات میں 8.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مالی سال 2026 کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کی برآمدات 10 ارب 40 کروڑ ڈالر رہی تھیں، جو رواں مالی سال کے اسی عرصے میں بڑھ کر 11 ارب 37 کروڑ ڈالر ہوگئیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت