بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، جے یو آئی کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ان کی جماعت کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے، کیونکہ پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے سیاسی رواداری ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے جو جمہوری نظام کو کمزور کریں۔ جمہوریت میں ذمہ دار اپوزیشن کا کردار اہم ہے اور اس کے سیاسی کردار کا احترام کیا جانا چاہیے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت