پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سعودی اتحاد کا مدینہ منورہ کے قریب حوثی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

قومی خبریں
سعودی اتحاد کا مدینہ منورہ کے قریب حوثی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ریاض: سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے مدینہ منورہ کے فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک مشکوک ڈرون کو کامیابی کے ساتھ مار گرانے کی تصدیق کر دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے مدینہ منورہ کے علاقے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے اس واقعے کو مملکت کی سلامتی کے خلاف ایک منظم کارروائی قرار دیا ہے۔

سعودی اتحاد کی جانب سے ماضی میں بھی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس مقامات کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔

عسکری و دفاعی حکام کا مؤقف ہے کہ مملکت کے دفاع کے لیے ایسی ہر جارحانہ کوشش کو ہر صورت میں ناکام بنایا جائے گا اور سرحدوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری جانب یمن میں سرگرم حوثی گروپ نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقدس شہروں پر کسی بھی قسم کے حملے میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔ تاحال اس واقعے میں ملوث عناصر یا ڈرون کے اصل اہداف کے حوالے سے مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت