اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پنجاب میں 80 لاکھ بچیاں اسکول جانے سے محروم ہیں: حافظ نعیم الرحمان

قومی خبریں
پنجاب میں 80 لاکھ بچیاں اسکول جانے سے محروم ہیں: حافظ نعیم الرحمان

لاہور: امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت 80 لاکھ بچیاں اسکول نہیں جا رہی ہیں، مریم نواز کا موجودہ نظام بچیوں کو اسکول بھیجنے میں ناکام رہا ہے جبکہ حکومتی سطح پر صوبے کے 15 ہزار اسکولوں کو آؤٹ سورس کر دیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں میں بھی تعلیم کا دہرا معیار قائم کر دیا گیا ہے جہاں اعلیٰ معیار کی تعلیم کے حصول کے لیے انتہائی زیادہ فیسیں وصول کی جاتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بچوں بالخصوص بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہمی ریاست کی بنیادی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔یہ بات انہوں نے لاہور میں پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کے زیر اہتمام “ہمارا ہنر، ہماری پہچان” کے عنوان سے منعقدہ خدیجۃ الکبریٰ نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نجی تعلیمی اداروں میں بھی تعلیم کا دہرا معیار قائم کر دیا گیا ہے جہاں اعلیٰ معیار کی تعلیم کے حصول کے لیے انتہائی زیادہ فیسیں وصول کی جاتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بچوں بالخصوص بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہمی ریاست کی بنیادی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔بچیوں کی پیدائش اور تعلیم و تربیت جنت میں جانے کا راستہ ہے، ہمیں پورے نظام کو بدلنے کے لیے کوشش کرنا ہو گی، یہاں سیاسی جماعتوں میں شخصیت پرستی ہو رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ سیاسی جماعتوں میں شخصیت پرستی کا رجحان عام ہو چکا ہے اور جب تک رویے تبدیل نہیں ہوں گے، معاشرتی حالات میں بہتری نہیں آ سکتی۔ انہوں نے اپنی جماعت کے فلاحی اقدام کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ “بنو قابل” پروگرام کے تحت اب تک 16 لاکھ طلبہ کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے جن میں سے 32 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں افرا تفری کا عالم ہے، عوام کو ان کے بنیادی حقوق نہیں مل رہے ہیں، اور امیر و غریب کے درمیان خلیج اتنی بڑھ چکی ہے کہ مڈل کلاس طبقہ بھی شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں اگر خواتین ملازمت نہیں کریں گی تو گھروں کا نظام چلانا ناممکن ہو جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت