اسرائیلی اپوزیشن رہنما نے نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی درخواست مسترد کردی

اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت تشکیل دینے کی پیشکش مسترد کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی پیشکش کو سیاسی چال قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جانتے ہیں کہ وہ انتخابات ہار چکے ہیں اور اتحادی حکومت کی تجویز نئی حکومت کی تشکیل میں مشکلات پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
گادی آئزن کوٹ کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی حربے نہ ان پر اثر انداز ہوں گے اور نہ ہی اسرائیلی شہریوں پر۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو نے گزشتہ روز ایک بار پھر اپوزیشن کو قومی اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے مجوزہ حکومت میں صرف یہودی جماعتوں کو شامل کرنے کی تجویز دی تھی تاکہ ایران کے خطرے کا مقابلہ کیا جاسکے۔
اسرائیلی انتخابات کے بعد 67 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے والے گادی آئزن کوٹ کو صدر کی جانب سے حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت