500 بااثر مسلمانوں کی فہرست، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کا پہلا نمبر

دنیا کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت چار اہم عالمی رہنماؤں کو مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (RISSC) کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان بھی مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر شامل ہیں۔
فہرست میں ان شخصیات کو دنیا بھر میں بااثر مسلمان رہنماؤں کے طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔
خصوصی مضمون ’جوائنٹ نمبر ون‘ میں ادارے نے اس فیصلے کی بنیادی وجہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو قرار دیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت