اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایران کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرونز سے حملہ

قومی خبریں
ایران کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرونز سے حملہ

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق بحرین کے الرفاع ہیلی کاپٹر اڈے پر ڈرون حملے کیے گئے، جن میں امریکی فضائی دفاعی ریڈار کو 6 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ حملے امریکا کے دشمنانہ اقدامات کے ردعمل میں کیے گئے۔

دوسری جانب یمن کی حوثی ملیشیا نے سعودی دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

سعودی اتحادی فوج کے مطابق ریاض کی جانب آنے والے دو بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے گئے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت